سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین پریشان

ہم نیوز  |  Jul 15, 2020

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’واٹس ایپ‘ ڈاؤن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق واٹس ایپ سرور ڈاؤن ہونے سے صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں لیکن تاحال اس ضمن میں ویب سائٹ کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ پڑنے والے دباؤ میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے تحت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More