امریکی فضائیہ کا ایف 16جنگی جہاز لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

اب تک  |  Jul 15, 2020

نیویارک: (14 جولائی 2020) امریکی فضائیہ کا ایک ایف16 وائپر جنگی جہاز نیومیکسیکو کے ہالومین فضائیہ کے اڈے پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پائلٹ کو معمولی زخم آئے ہیں۔امریکی فضائیہ کا ایک ایف 16 وائپر لڑاکا طیارہ جوکہ 49 ویں ونگ کے ساتھ منسلک تھا، تقریبا شام چھے بجے ایم ڈی ٹی پر ہالومین اے ایف بی پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے کا اکلوتا پائلٹ چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوا جبکہ وہ اس وقت معمولی زخموں کی وجہ سے زیرعلاج ہے۔ یہ بات 49ویں ونگ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہالومین فضائیہ کے اڈے کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی ردعمل کی ٹیمیں اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More