کونسی عام عادت آپ کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 31, 2020

کینسر( سرطان ) ایک موذی اور ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے شکار افراد کے بچنے کے امکانات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

کینسر کے حوالے سے ایک نئی طبی تحقیق سامنے آئی ہے جس کو جاننے کے بعد آپ احتیاط کا دامن تھام لیں گے۔

رات کو طویل استعمال اور موبائل فون کی روشنی کی زد میں رہنا آنتوں کے کینسر کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

بارسلونا انسٹیٹوٹ فار گلوبل ہیلتھ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی روشنی یا جسے رات کے اوقات میں خارج ہونے والی نیلی روشنی بھی کہا جاتا ہے کہ مختلف طبی مسائل جیسے نیند متاثر ہونے اور موٹاپے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین اس سے قبل موبائل ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی کا تعلق بریسٹ اور مثانے کے کینسر سے بھی جوڑ چکے ہیں۔

مگر اب محققین کا کہنا ہے کہ اس عادت کے نتیجے میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ آرٹیفیشل روشنی کی زد میں رہنے اور آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا جائے، جو کہ دنیا بھر میں پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کے بعد سرطان کی تیسری سب سے عام قسم ہے۔

خیال رہے کہ خطرناک مرض کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے اور 2018 میں اس کے ایک کروڑ 81 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے تھے اور 96 لاکھ افراد اس کا شکار بن کر لقمحہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More