کورونا وائرس بچوں میں با آسانی پھیل سکتا ہے،تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات 

شمع نیوز  |  Aug 08, 2020

واشنگٹن(این این آئی) تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس ماضی کے خیال کے برعکس بچوں میں با آسانی پھیل سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا اور اسرائیل میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور کورونا کے پھیلاؤ کی نئی تفصیلات سامنے آنے کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اسکولوں اور موسم گرما کے کیمپس میں کورونا وائرس زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔امریکن سینٹرز فار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پرونشن (سی ڈی سی) کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کوویڈ۔19 کی کمیونٹی ٹرانسمیشن میں بچے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،یہ دعویٰ متعدد ابتدائی مطالعات

سے متصادم ہے جس میں کہا گیاتھاکہ بچے شاذ و نادر ہی اپنے درمیان یا دوسرے لوگوں میں وائرس پھیلاتے ہیں۔رواں ہفتے جارجیا کے 260 ملازمین کو ان کے سکولوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ انہیں یا تو وائرس تھا یا کسی متاثرہ فرد سے رابطہ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More