پہلے ٹیسٹ کا چوتھا روز: پاکستانی کرکٹ ٹیم 169 رنز پر آل آوٹ

ہم نیوز  |  Aug 08, 2020

مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم 169 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے انگلینڈ کو 277 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈنے 3 جبکہ کرس ووکس نے 2وکٹیں لیں۔

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا ئے تھے۔

مزید پڑھیں: 

اس سے پہلے قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 107 رنز کی برتری پر کیا تھا، پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود دوسری اننگز میں بغیر کھاتا کھولے اسٹورٹ براڈ کی باہر جاتی گیند پر کیچ  آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد عابد علی ڈوم بیس کو جارحانہ شاٹ مارنے کی کوشش میں 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم  5 کے انفرادی اسکور پر کرس ووکس کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان اظہر علی  54 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کے 326 رنز کے جواب میں تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

مانچسٹر اولڈٹریفڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے 96 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔

اس دوران انگلش بلے باز اولی پاپ ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی اننگز کا خاتمہ نسیم شاہ کے ہاتھوں ہوا۔

جس کے بعد انگلش ٹیم کا کوئی بھی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ 62، بٹلر 38  اور اسٹورٹ براڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار، شاداب اور عباس نے دو دو جب کہ شاہین اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More