مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن

روزنامہ اوصاف  |  Aug 08, 2020

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر ٹیسٹ میں نوجوان پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پوری طرح سے قابو کر لیا ہے اور ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ہدف کا تعاقب کرتی ہوئی انگلینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ اپنی دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئی ہے۔ 277رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی دوسری اننگز کی پانچ وکٹیں صرف 117رنز پر گر گئی ہیں۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 160 رنز درکار ہیں، جبکہ اب انگلینڈ کا ایک ہی مستند بلے باز کریز پر موجود ہے۔ٹیم کے تمام ماہر بلے بازوں کی رخصت کے بعد اب انگلینڈ کی آخری امید جاز بٹلر سے ہے، جو کریز پر موجود ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More