پنجاب کے کرپٹ بیورو کریٹ پولیس افسران اور ملازمین کی فہرستیوں کی تیاری شروع

روزنامہ اوصاف  |  Aug 08, 2020

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری محکمہ جات میں کرپشن کی موجودگی کے اعتراف کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی بیورو کریسی سمیت محکمہ پولیس پنجاب میں کرپٹ اور نا اہل افسران اور ملازمین کی فہرستوں کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ فہرستوں کی تیاری کا حکم وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز اپنے دورہ لاہور کے موقع پر جاری کیا۔ بتایا  گیا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ جس میں ان اراکین اسمبلی نے پنجاب کی بیورو کریسی اور پولیس کے خلاف کرپشن اور دیگر شکایات کے انبار لگا دئیے تھے۔ جس کی روشنی میں وزیراعظم نے ایسے افسران اور ملازمین کی فہرستوں کی تیاری کی ہدایات جاری کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب پر واضح کیا کہ فہرستیں تیار کر کے ایک ماہ کے اندر انہیں فراہم کی جائیں۔ جن کے خلاف وہ خود ایکشن لیں گے اور ان افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More