دوسال بعد بھی حکومتی گاڑی جہاں تھی وہیں کھڑی ہیں، سینیٹر سراج الحق

بول نیوز  |  Aug 08, 2020

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دوسال بعد بھی حکومتی گاڑی جہاں تھی وہیں کھڑی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے ملک کو آگے لے جانے کی بجائے مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔

سراج الحق  کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنے لئے ایسے مسائل پیدا کرلئے ہیں کہ انہیں عوام کی نہیں اپنی فکر پڑی ہوئی ہے، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود ان کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور نہ ہی ان کے پاس صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ قوم چاہتی ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ہو کیونکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام رل گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آٹا، چینی، پٹرول و دوسری چیزیں مہنگی کر کے حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور اس سونامی نے عام آدمی کی مشکلات و پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More