مظفرگڑھ: 6سالہ بچی کا ریپ،13سالہ لڑکاگرفتار

سماء نیوز  |  Sep 19, 2020

مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں 13 سالہ بچے کو 6 سالہ بچی کا ریپ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے بستی آرائیں میں پیش آیا۔ 13 سالہ ملزم 6 سالہ بچی کو ورغلاء کر قریبی آم کے باغ میں لے گیا، جہاں اس نے بچی کا ریپ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس وسیم خان کے مطابق نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ جتوئی پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ریپ اور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More