پاکستان میں آج مزید 546 افراد میں وائرس کی تشخیص

بول نیوز  |  Sep 21, 2020

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 546 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 306083 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 546 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 321 ، اسلام آباد میں 38، پنجاب میں 96 ، آزاد کشمیر میں 16 ،خیبرپختونخوا میں 40 جبکہ گلگت بلتستان میں 35 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 133947 ، بلوچستان میں 14269 ، خیبرپختونخوا میں 37357 ،اسلام آباد میں 16124 ، گلگت بلتستان میں 3485 ، پنجاب 98368 اور آزاد کشمیر میں 2533 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 321 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 133947 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں میں 35 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 3485 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 96 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 98368 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 38 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 16124 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More