ترکی نے ایوی ایشن کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

بول نیوز  |  Sep 21, 2020

 استنبول میں فلائنگ کار نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک انجینئروں کی ڈیزائن کردہ پروٹو ٹائپ کار ’سیجیری‘ نے پہلی اڑان 10 میٹر کی بلندی تک کی، اسمارٹ فلائنگ سسٹم کی کار سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑے گی۔

 اس حوالے سے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سیلکوک بائرکٹر کا کہنا ہے کہ ’ہم آئندہ بھی مزید جدید پروٹو ٹائپ بنائیں گے اور بورڈ پر ایک انسان کے ساتھ پروازیں کریں گے۔واضح  رہے کہ فلائنگ کار دو ہزار میٹر کی بلندی تک جانے اور ایک گھنٹہ فضا میں رہ کر 70 سے 80 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More