نیب لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

سچ ٹی وی  |  Sep 24, 2020

ایل این جی ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا نیب لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، کیا چیئرمین نیب کو کسی نے نہیں بتایا کہ ججمنٹ آئی ہیں۔

فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 7 بل ہماری ترامیم کے مطابق پاس ہوئے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کسی بھی پاکستانی کا پیچھا کر سکے، کسی کے بھی فون کو ٹیپ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے اندر پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ موجود ہے، لیکن حکومت نے بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے جس کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے کہ کیا چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے، سارا پاکستان جانتا ہے یہ حکومت کیسے آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More