بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے تین سگی بہنیں ہلاک

نوائے وقت  |  Oct 26, 2020

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمدیگا کی رہائشی 3 بہنیں سانپ کے کاٹنے کے بعد فوری طور پر طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق سانپ نے بچیوں کو رات کے اس وقت کاٹا جب تینوں بچیاں فرش پر سو رہی تھیں، گاوں میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث بچیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس کو بلانا ممکن نہ تھا چنانچہ توہم پرستی کے باعث بچیوں کو تانترک(ہندووں کے مذہبی رہنمائ) کے پاس لے جایا گیا۔جب پوری رات بین کرنے سے بھی بچیاں ٹھیک نہ ہوئیں تو صبح کے وقت پولیس کے قائل کرنے پر اہلخانہ بچیوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر راضی ہوئے لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی تینوں بچیاں دم توڑ چکی تھیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں توہم پرستی کسی نہ کسی طور لازمی دکھائی دیتی ہے لیکن بھارت میں توہم پرستی عروج پر ہے جس کے باعث آئے روز مختلف حادثات معمول بنے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More