سفید فام شخص کا ترک مسجد پر حملہ

سماء نیوز  |  Oct 26, 2020

ترک میڈیا: متاثرہ مسجد کا اندرونی حصہ

آسڑیلوی شہر سڈنی میں سفید فام شخص نے ترک مسجد پر حملہ کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہفتہ کی شام نامعلوم شخص نے ترک مسجد پرحملہ کرکے مسجد کو نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی جانب سے جب مسجد پر حملہ ہوا تو لوگوں نے تصاویر اور فوٹیج بنا کر پولیس کو بھیجیں۔

پولیس کے مطابق سفید فام حملہ آور کے حملے میں مسجد کو 1 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ حملہ آور نے مسجد کے اندر داخل ہو کر کھڑکیاں، فانوس اور نصب بڑی اسکرین بھی توڑی۔ حملہ آور کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترک میڈیا: متاثرہ مسجد کا اندرونی حصہ

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ نوجوان کی حیثیت سے کی گئی ہے، جس نے اوبرن گیلی پولی کے نام سے مشہور مسجد پر حملہ کیا۔ حملہ آور کو مینٹل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق حملہ آور نے فائرہائیڈرنٹ اور ویکیوم کلینر کے ذریعے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے وقت مسجد میں 15 سے 20 افراد موجود تھے جس میں سے کچھ خوفزدہ ہو کر باہرنکل گئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مسجد ترک حکومت کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے، جسے تاریخی حیثیت حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More