کورونا وائرس: دنیا بھر میں ایک دن میں ریکارڈ پانچ لاکھ سے زائد نئے کیسز

ڈی ڈبلیو اردو  |  Oct 30, 2020

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں پچھلے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ جمعہ کو پہلی مرتبہ ایک دن میں چارلاکھ سے زائد کیسز درج کیے گئے۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران بیشترمغربی ممالک اور لاطینی امریکا کے بعض ملکوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے۔ امریکا کو چھوڑ کر بیشتر حکومتو ں نے اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت ترین اقدامات شروع کردیے ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً گیارہ لاکھ 70 ہزار لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر کے کیسز کے 66 فیصد اور اموات کے 76 فیصد سے زائد کا تعلق یورپ، شمالی امریکا اور لاطینی امریکا سے ہے۔

یورپ میں یومیہ تعداد دوگنی

یورپ میں پچھلے دو ہفتوں سے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق یورپ میں بدھ کے روز پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے۔

یورپ میں مجموعی طور پر اب تک تقریباً 95 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو لاکھ 61 ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے۔ فرانس میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز ایک دن میں ریکارڈ 50 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے۔

ویڈیو دیکھیے 03:39 کیا دو میٹر کا سماجی فاصلہ، کورونا سے بچاو کے لیے کافی ہے؟

بھیجیے Facebook Twitter google+ Whatsapp Tumblr Digg stumble reddit Newsvine

پیرما لنک https://p.dw.com/p/3im28

کیا دو میٹر کا سماجی فاصلہ، کورونا سے بچاو کے لیے کافی ہے؟

کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات اور پابندیوں کی وجہ سے یورو زون کی اقتصادی سرگرمیاں ایک بار پھر زوال کا شکار ہوگئی ہیں کیوں کہ اس خطے کی سب سے اہم سروس انڈسٹری کے کاروبار کو محدود کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

امریکا میں فروری تک پانچ لاکھ ہلاکتیں

کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے امریکا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں اب بھی سرفہرست ہے۔ یہاں اب تک 92 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکا کے تقریباً تمام حصے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور جمعے کے روز 84169 نئے کیسز درج کیے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ صورت حال ایسے وقت میں ہے جب اگلے منگل کو ملک میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

روئٹرز کے جائزے کے مطابق امریکا میں یومیہ اوسطاً تقریباً 75  ہزار نئے کیسزسامنے آرہے ہیں ا ور اگر احتیاطی تدابیر پر خاطر خواہ عمل نہیں کیا گیا تو فروری تک امریکا میں کووڈ 19سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔

ایشیا بھی پیچھے نہیں

ایشیا میں بھی سنیچر کے روز تک کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔ جو کہ دنیامیں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

 بھارت میں بھی کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More