پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پہلاون ڈے جاری قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ،اب تک کتنے کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں  کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Oct 30, 2020

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے میچ میں فخر زمان کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا جبکہ حارث رؤف ڈویبیو کرتے ہوئے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے امام  الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدا میں محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو 47رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔اس اوپننگ شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عابد علی 21 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔بابر اعظم اور امام نے 42رنز جوڑ کر اسکور کو 89 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر بابر 19 رنز بنانے کے بعد مزربانی کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستان نے اب تک 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 99رنز بنائے ہیں، امام الحق اور حارث سہیل وکٹ پر موجود ہیں۔واضح رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدییدی، حارث رؤف اور عماد وسیم۔زمبابوے: شمو چبابا(کپتان)، سکندر رضا، برینڈ ٹیلر، برائن چاری، ٹنڈائی چسورو، کریگ ایرون، ویزلے میڈھویرے، کارل ممبا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاروا اور شان ولیمز۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More