لاہور:ملزم تھانے کی چھت سےچھلانگ لگاکرزخمی

سماء نیوز  |  Nov 28, 2020

لاہورميں زیرحراست ملزم مبینہ طور پر تھانہ گلشن اقبال کی چھت سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانے کی چھت سے چھلانگ لگانے والےملزم ظہير کوانویسٹی گیشن ونگ نے نقب زنی کے شبےميں حراست میں لیا تھا۔

چھلانگ لگانے پرملزم شديد زخمی ہوگيا جسےطبی امداد کے ليے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ واقعے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ونگ نے جائے وقوعہ کادورہ کيا اور غفلت کے ارتکاب پر محرر، تفتیشی افسراورانچارج انویسٹی گیشن کوشوکازنوٹس جاری کرديا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More