میری بہن کو میری اداکاری نہیں پسند۔۔۔شوبز کی بہنیں جو اپنی بہنوں کی بات مانتی ہیں

روزنامہ اوصاف  |  Nov 29, 2020

بہنوں کو رشتہ ایسا رشتہ ہے جس میں نوک جھونک تو ہوتی ہے لیکن یہ ایک دوسرے کے لئے کبھی برا نہیں سوچتیں۔۔۔بلکہ ہمیشہ کوئی نا کوئی اچھی بات ضروری سوچتی ہیں جس سے بہن کا بھلا ہوجائے۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی بہنیں ہیں جو اپنی بہن کی بات مانتی ہیں۔۔۔ صبور علی اداکارہ صبور علی کئی ڈراموں میں نظرآتی ہیں اور ان کی اداکاری کو پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن ایک انٹرویو میں انہوں نے کافی کھل کر بتایا کہ میری بہن سجل کو میری اداکاری بالکل پسند نہیں۔۔۔وہ یہ کہتی ہے کہ تم اوور ایکٹنگ کرتی ہو اور وہ میرے کوئی ڈرامے نہیں دیکھتی۔۔۔سجل علی خود ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور شاید وہ اپنی بہن کو بھی اسی نہج پر دیکھنا چاہتی ہیں اس لئے اکثر اس کو ستانے کے لئے ایسی باتیں کر جاتی ہیں ۔۔۔لیکن صبور نے کہا کہ میں اپنی بہن کے مشورے ضرور سنتی ہوں۔۔۔ رمشا خان اداکارہ رمشا خان ایک انتہائی سادہ اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ انہیں پہننے اوڑھنے کا نا تو کوئی شوق ہے اور نا ہی کوئی سمجھ۔۔۔ندا یاسر کے مارننگشو میں آکر جب ندا نے ان سے کہا کہ بہت ہی اچھا آئی شیڈو لگایا ہے ہرے رنگ کے ساتھ گولڈن ۔۔۔تو رمشا نے فوراً کہا کہ میں تو ہرے پر ہرا ہی لگا لیتی ۔۔۔مجھے اس بات کی کوئی تمیز نہیں۔۔۔لیکن میری بہن نے کہا کہ کپڑوں کے رنگ کا مت لگا لینا ، گولڈن لگا لو۔۔۔یعنی رمشا نے بھی اپنی بہن کی رائے کو سب سے اہم جانا۔۔۔ ماورہ اداکارہ ماورہ کو اکثر بہت جذباتی کرداروں میں دیکھا گیا ہے اور وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھاتی بھی ہیں لیکن ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اپنی بڑی بہن عروہ کی باتوں کو نا صرف سنتی ہیں بلکہ اپنے ڈرامہ کے کرداروں کو بھی عروہ سے مشورہ کرنے کے بعد ہی سوچتی ہیں اور ہاں کرتی ہیں۔۔۔یعنیماورہ کو بھی اپنی بڑی بہن پر کافی اعتماد ہے کہ وہ کوئی بھی مشورہ غلط نہیں دے سکتیں۔۔۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More