سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں کے دل کیسے جیتا؟

بول نیوز  |  Nov 29, 2020

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں کے دل جیت لیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نےسوشل میڈیا پر معروف امریکی مصنف اور اسکالر الیگزینڈر ہیملٹن کا قول شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیئے۔

متعلقہ خبرزائرہ وسیم کی مداحوں سے درخواست

اسلام کی خاطر فلمی دُنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے...

یاد رہے کہ گزشتہ سال اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

تاہم زائرہ وسیم اکثر سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کرتی نظر آتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی جاتا ہے۔

حالیہ ٹوئٹ میں زائرہ وسیم نے معروف امریکی مصنف اور اسکالر الیگزینڈر ہیملٹن کا مقبول ترین قول شیئر کیا ہے۔

زائرہ وسیم نے الیگزینڈر ہیملٹن کا قول کچھ یوں لکھا:

جو انسان کسی کے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا ہے وہ ہر میدان میں اور ہر راستے میں گِرتا ہے

واضح رہے کہ اس معنی خیز ٹوئٹ کو پسند کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین جواب میں زائرہ وسیم کے لیے حمایتی پیغامات جاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More