عامرسے بدتمیزی، آفریدی کاافغان بولرپر غصےکااظہار

سماء نیوز  |  Dec 01, 2020

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کے دفاع میں آگئے۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کےافغان بولر نوین الحق اور گال گلیڈ ایئٹرز کے محمد عامر کے درمیان میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے بعد میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

میچ میں محمد عامر جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے پہلی ہی گیند پر کینڈی ٹسکرز کے نوین الحق کو اٹھا کر چوکا لگادیا جس پر نوین الحق نے محمد عامر کو کچھ کہا، تاہم اوور کے بعد بھی دونوں کے درمیان تخلق کلامی ہوئی لیکن ساتھی پلیئرز اور امپائر نے معاملہ ختم کرادیا۔

نوین الحق جب اگلا اوور کروانے آئے تو عامر نے پہلی ہی گیند پر زور دار چھکا رسید کردیا جبکہ دونوں کے درمیان اس آخری اوور میں بھی تو تو میں میں ہوتی رہی۔

میچ ختم ہونے کے بعد یہ لفظی جنگ جاری رہی تاہم جب میچ کے بعد گال گلیڈی ایئٹرز کے کپتان شاہد آفریدی کینڈی ٹسکرز کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے آئے تو انہوں نے نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں اور معاملہ پوچھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More