ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو میڈیا پر بے حد مقبول

بول نیوز  |  Dec 01, 2020

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا ہر مقبول ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ر شتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبرثناء خان کی تصاویر پر اُن کے شوہر کا اظہارِ محبت

 بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی نئی تصویروں پر اُن...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sayied Sana Khan (@sanakhaan21)

ثناء خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان اور ان کے شوہر آیۃ الکرسی پڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثنا خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے آیۃالکرسی پڑھ رہے ہیں اور آخر میں دونوں نے ایک دوسرے پر آیۃ الکرسی کا ورد کرکے دم بھی کیا۔

ثنا خان نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں آیۃ الکرسی کے فوائد بتاتے ہوئے کہا یہ سورۃ آپ کو بری نظر سے بچاتی ہے آپ کو ہر نماز کے بعد اور گھر سے باہر جاتے ہوئے آیۃ الکرسی کا ورد کرنا چاہیئے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کے شوہر کام کے لیے باہر جائیں تو باہر جانے سے قبل ہمیشہ ان پر آیۃ الکرسی پڑھ کر اس کا دم ضرور کریں۔

دلچسپ ببات یہ ہے کہ ثنا خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 2.6 ملین یعنی 26 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ ثنا خان بھارتی فلموں میں کام کرنے کے ساتھ رئیلیٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

تاہم کچھ عرصہ قبل ان کا شوبز کی تمام سرگرمیوں کوخیرباد کہہ کر دین کی طرف رجحان ہوگیا تھا اور حال ہی میں وہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sayied Sana Khan (@sanakhaan21)

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More