مریم نواز قوم کو بتائے بھٹو کا جنازہ کس نے نہیں پڑھنے دیا تھا؟فواد چوہدری

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

 اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے ملتان میں ہونے والے جلسے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں اپوزیشن کی جانب سے بہت دلچسپ باتیں کی گئی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں مریم نواز نے اپنی تقریر میں یہ تو بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا گیا تھا لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کون تھا جس نے ذوالفقار علی بھٹو کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا تھا اور انتہائی فسطائیت کا مظاہرہ کیا تھا اور اس کا مریم نواز اور نواز شریف کے ساتھ کیا تعلق تھا؟اسی طرح انہوں نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یوسف رضا گیلانی جس مقدمے میں نااہل قرار دیے گئے تھے اس مقدمے میں کون کالا کوٹ پہن کر گیا تھا، وہ مقدمات چلا کیسے تھا؟ اس کے پیچھے کون سے کردار تھے؟انہوں نے کہا کہ یہ تحریک بنیادی طور پر غیر اخلاقی تحریک ہے جس کو بنیادی طور پر دو بچے ابو بچاؤ مہم کے تحت بھی چلا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں دلچسپ مناظر تو نظر آئے جب مولانا فضل الرحمان درمیان میں بیٹھے تھے اور ان کے ایک طرف مریم نواز اور دوسری طرف آصفہ بھٹو بیٹھی تھی، تاہم اگر اس وقت مولانا فضل الرحمن کا فتوی کہ "اسلامی مملکت میں ایک عورت وزیراعظم نہیں بن سکتی” چلا دیتے تو بہت ہی اچھا ہوتا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More