ملک کو دسمبر، جنوری میں گیس بحران کا سامنا ہوگا

سماء نیوز  |  Dec 01, 2020

پاکستان میں دسمبر 2020ء اور جنوری 2021ء میں گیس بحران سنگین نوعیت اختیار کر جائے گا۔

حکومت نے خبردار کیا ہے کہ گیس بحران کے باعث پاور سیکٹر، سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں میں گيس لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

  وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں کئی سال سے اضافی گیس سسٹم میں شامل نہیں ہورہی لہٰذا گیس لوڈ مينجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تاہم گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیاد پر گیس فراہم کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More