راول پنڈی دھماکا:500 گرام وزنی دیسی ساختہ بم سے ہوا

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

راول پنڈی کے علاقے پیر ودہائی دھماکا بم کا تھا، جس میں 500 گرام وزنی بم استعمال ہوا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر بم ڈسپوزل اسکواڈ طالب حسین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعہ 4 دسمبر کو ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والے بم کا وزن 500 گرام تھا۔ دھماکے سے بم کے ٹکڑے 25 میٹر تک پھیل گئے۔

ڈسٹرکٹ افیسر کے مطابق دھماکے میں چنگچی اور موٹر سائیکل جل کر تباہ ہوئے۔ بم دیسی ساختہ تھا، جسے حملہ اور کی جانب سے بس اسٹینڈ پر بنے پلر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راول پنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں بس اسٹینڈ پر کھڑے رکشہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

لاش کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی او راول پنڈی احسن یونس کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کو خارج از امکان نہیں کہہ سکتے۔ شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ دھماکے میں چنگچی کو نقصان پہنچا۔

سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس سے ملتی جلتی بات ہے۔ ایسے کوئی شواہد ہمارے پاس نہیں کہ جس سے یہ سلنڈر دھماکا لگتا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More