ماضی کی بیباک اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر آج کل کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ 

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی بے باک اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے چند سال قبل سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا اور 2019ءمیں کانگریس کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھی حصہ لیا لیکن ہار گئی تھیں۔ اب انہوں نے ’شیو سینا پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شیو سینا کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی سیٹوں پرامیدوار نامزد کرنے پر سوچ بچار ہو رہا تھا اور افواہ گردش میں تھی کہ شیو سینا ایک سیٹ پر ارمیلا مٹونڈکر  کو امیدوار کھڑا کرے گی۔ گزشتہ روز ارمیلا کی پارٹی میں شمولیت سے تصدیق ہو گئی ہے کہ اب ارمیلا شیو سینا کے ٹکٹ سے یہ الیکشن لڑنے جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ارمیلا نے ایک بیان دیا تھا جس پر کنگنا نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے ارمیلا کو سابق ’سافٹ پورن سٹار‘ قرار دے ڈالا اور کہا کہ ارمیلا اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ فحاشی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔شیو سینا پارٹی جوائن کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ارمیلا نے اس معاملے پر بھی بات کی۔کنگنا کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ارمیلا نے کہا کہ ”میرے خیال میں کنگنا پر بہت کچھ بولا جا چکا ہے۔ اسے اتنی اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ “
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More