ہمارا مقصد ملک میں صنعتی پیداوار کو بڑھا نا ہے، وزیر اعظم

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ملک میں صنعتی پیداوار کو بڑھا نا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

اجلاس کو موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے نفاذ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل فون کے حوالے سے پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے،ملک میں سالانہ تقریبا چار کروڑ موبائل فون خریدے جاتے ہیں۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے اطلاق کے بعد موبائل فون اسمگلنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے جس سے  ریونیو 22 ارب سے بڑھ کر 54 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سسٹم کے اطلاق سے کئی انٹرنیشنل کمپنیاں مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کے لیے دلچسپی ظاہر کر رہیں۔

وزیر اعظم نے بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتکاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں صنعتی پیداوار کو بڑھا نا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔  صنعت کاری کے شعبے میں ترقی سے ملکی آمدنی میں اضافہ ہوگا، لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More