پاک بحریہ کاجہاز افریقہ کے مشن پر روانہ

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نیوی اپنا بحری جہاز افریقہ کے مشن پرروانہ کرنے والی ہے۔ ا س بحری جہاز میں جبوتی، سوڈان اور نائیجر میں امدادی سامان روانہ کیا جائے گاجبکہ یہ بحری جہاز کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More