مالی مشکلات یاکچھ اور ۔۔کرشمہ کپور نے اپنے کون سی اہم چیز 11کروڑ روپے میں فروخت کر دی،مداحوں کیلئے بڑی خبر

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

ممبئی(نیوز ڈیسک)حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئی ہیں اور اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرشمہ کپور نے بھی ممبئی میں اپنا عالیشان فلیٹ فروخت کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپورممبئی میں اپنی والدہ ببیتا کپور کے ساتھ جس عالیشان فلیٹ میں رہتی تھیں انہوں نے وہ فلیٹ فروخت کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنا عالیشان فلیٹ 10.11 کروڑ بھارتی روپے کا فروخت کیا ہے۔اداکارہ کرشمہ کپور ممبئی کے روز کوئن اپارٹمنٹ کے دسویں فلور پر اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر تھیں جس کا رقبہ 1 ہزار 611 اسکوائر فٹ پر مشتمل تھا۔کرشمہ کپور کے اپارٹمنٹ فروخت کرنے کی رجسٹریشن 24 دسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More