کراچی: مالکن کے قتل میں مبینہ طو پرملوث گھریلو ملازمہ چکمہ دے کر پولیس حراست سے فرار ہو گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق قتل کے مقدمے میں زیرحراست ملزمہ کے فرار ہونے پر تھانہ سچل کے شعبہ تفتیش کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تھانہ آرام باغ کراچی میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار مالکن کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمہ کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے سول اسپتال لے کر گئے تھے۔
پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے والی ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر کی مالکن کو نشہ آور ادویات کے ذریعے قتل کیا تھا۔