عوام کی جیب سے ایک ہزار کروڑ روپے نکالنے کی تیاریاں۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کتنا اضافہ ہونےوالاہے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 21, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں،سی سی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 80 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی،نیپرا27 جنوری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر 12 روپے 27 پیسے مہنگی ترین بجلی پیدا کی ،گزشتہ ماہ مجموعی طورپر 7 ارب 56 کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی ،بجلی کی پیداواری لاگت47 ارب41 کروڑ روپے رہی ،اضافے کی صورت میں صارفین پر 10 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More