شہروز سبزواری اور صدف کنول تنقید کا شکار

بول نیوز  |  Jan 21, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول  ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہروز سبزواری اور صدف کنول کی اپنے پالتو کتے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبرشہروز سبزواری نے صدف کنول کے لیے محبت بھرا پیغام شئیر کر دیا

پاکستان شوبز انڈسڑی کے اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر جہاں اُن دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں وہیں انسٹا صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یادرہے کہ شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اُن کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کا تذکرہ بھی جاری ہے۔

انسٹا گرام کے متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شہروز نے سائرہ یوسف کو کیوں چھوڑا اور صدف سے شادی کیوں کر لی۔

انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شہروز سبزواری سائرہ یوسف کے ساتھ ہی اچھے لگتے تھے، صدف کنول کے ساتھ شہروز کی جوڑی اچھی نہیں لگتی۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جن میں اس جوڑی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کچھ انسٹا گرام صارفین کی جانب سے شہروز سبزواری کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ نفرت انگیز تبصروں پر کان نہ دھریں اور اپنی زندگی اپنے مطابق جئیں۔

واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More