براڈ شیٹ کا ہرصفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کی کہانی ہے،فردوس

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کا ہرصفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کی کہانی ہے جبکہ ن لیگ کرپشن کی ریس میں سب سے آگے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کرپشن ریس میں سب سےآگے ہے ، پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں بھی کسی سےکم نہیں، کرپٹ پی ڈی ایم ٹولےکے وہ سیاستدان بھی کرپشن کےخلاف بھاشن دےرہے ہیں جو کو نَک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔مہنگی اشیا ئے خوردونوش:وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا انہوں نے کہاکہ یہ کرپٹ سیاسی ٹبر جس تھالی میں کھاتےہیں اسی میں چھید کرتےہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی پی کرپشن کرنے کے بعد ایک دوسرے پر الزام تراشی اور پھر گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ کپتان نے براڈشیٹ حقائق عوام کے سامنے لانے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا کیونکہ ہمیں کسی بات کا خوف نہیں، ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ البتہ پی ڈی ایم مزید رسوائی کیلئے تیار رہے!
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More