شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

روزنامہ اوصاف  |  Jan 22, 2021

کراچی(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جمعہ کو کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے جہاں پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزنے وفاقی وزیر کا استقبال کیا ،کوسٹ گارڈز کے دستے نے وفاقی وزیر کو سلامی پیش کی جبکہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے یاد گارشہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کیا ۔ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو تربیتی امور ، انسداد سمگلنگ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ،پکڑ ی گئی منشیات اور دیگر آئٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئیاحتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیاجس پر وفاقی وزیر داخلہ نے کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا جنگی صورتحال سمیت ہر جگہ پر اہم کردار رہا ہے بالخصوص انسداد منشیات کے حوالے سے کوسٹ گارڈز نے بڑی خدمات سرانجام دی ہیں ہم پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال ،مضبوط اور منظم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More