آصف زرداری کی جانب سے کن اہم رہنماؤں کو بیٹی کی شادی کے دعوت نامے بھیجے گئے؟

بول نیوز  |  Jan 27, 2021

سابق صدر آصف علی زرداری نے بیٹی بختاور بھٹو کی شادی پر سیاسی قیادت کو مدعو کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ، مولانا فضل الرحمن سمیت متعدد سیاستدانوں کو مدعو کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی بختاور بھٹو کی شادی پر دعوت دی گئی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ زرداری ہائوس سے تمام سینئر سیاستدانوں کو دعوت نامے بھیجوائ دیئے۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کی تقریب 29 جنوری کو ہوگی جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More