عائزہ خان کو ڈرامے یا فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق دانش تیمور کیا کہتے؟ اداکار نے بتا دیا

بول نیوز  |  Jan 27, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار دانش تیمور نے بتا دیا کہ وہ اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کو ڈرامے یافلم میں کام کرنے سے روکتے ہیں یہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار دانش تیمور نے ایک نجی پروگرام میں میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ  کو کسی قسم کے ڈرامے اور فلم میں کام کرنے سے نہیں روکتے ہیں۔

متعلقہ خبرشادی کسی ایسے لڑکے سے ہو، جس پر دنیا کی تمام لڑکیاں مرتی ہوں، عائزہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بچپن...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 نجی پروگرام نے دونوں نے شرکت کی تاہم اداکارہ عائزہ خان نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں دائش تیمور نے آج تک کسی ڈرامے میں کام کرنے سے نہیں روکا، البتہ وہ ان سے تجویز مانگتی ہیں کہ وہ فلاں منصوبے میں کام کریں یا نہ کریں؟

دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ انہیں بھی اپنے شوہر کو فلموں یا ڈراموں میں ہیروئنز کے ساتھ رومانس کرنے پر کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

دانش تیمور نے بتایا کہ انہیں آج تک عائزہ خان نے کبھی کسی ڈرامے یا فلم میں کسی ہیروئن کے ساتھ رومانس کرنے سے نہیں روکا۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے اعتراف کیا کہ دونوں کبھی ایک دوسرے کو کسی طرح کے ڈرامے یا فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہتے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More