آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دے دی۔

کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج رات 10 بجے سے شروع ہوگی جبکہ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصد اور پلے آف میچز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر این سی او سی کے مشکور ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے مزید کہا کہ فینز سے درخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیمز میں مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More