سینیٹ انتخابات: پنجاب سے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

فوٹو: آن لائن

سينيٹ انتخابات میں پنجاب سے تمام اميدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے 5، 5 امیدوار شامل ہیں۔

ترجمان اليکشن کميشن کے مطابق پنجاب ميں جنرل نشست پر مسلم ليگ ن کے افنان اللہ خان، ساجد مير، عرفان الحق کامياب ہوئے ہيں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عون عباس، اعجاز چوہدری، سيف اللہ نیازی اور ق ليگ کے کامل علی آغا کامياب ہوئے ہيں۔

ای سی پی کے مطابق ٹيکنو کريٹ نشست پر مسلم ليگ ن کے اعظم نذير تارڑ اور پی ٹی آئی کے بيرسٹر علی ظفر بھی کامياب ہوگئے، خواتين کی نشست پر پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا اور مسلم ليگ ن کی سعديہ عباسی بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔

مسلم ليگ ن کے زاہد حامد، سيف الملوک کھوکھر اور پی ٹی آئی کے ظہير عباس کھوکھر اور عمر سرفراز چيمہ نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔

ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن و پاکستان پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More