کم سن لڑکی سے شادی کا معاملہ: فواد چوہدری کا فضل الرحمان سے تحقیقات کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے ایک رکن اسمبلی نے 13 سالہ لڑکی سے شادی کی ہے، جو کہ چائلڈ میرض ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے 65 سالہ رکن اسمبلی نے 13 سالہ لڑکی سے شادی رچائی ہے، مولانا فضل الرحمان تحقیقات کرائیں کہ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔

مزید پڑھیں: 

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک رکن اسمبلی کی اس شادی سے ایوان کی بدنامی ہو رہی ہے، اس حرکت سے پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ایوان نے اس معاملے پر جس طرح آواز اٹھائی وہ قابل ستائش ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے جس طرح اس معاملے پر ایکشن لیا ہے وہ ہتر اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلیم عادل شیخ پر ظلم ہو رہا ہے اور اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ فواد چوہدری کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا جبکہ رہنما پیپلز پارٹی آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کی۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کی گنتی کی ہدایت کردی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More