دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

لاہور(نیو زڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملتان میں 200بستروں پر مشتمل نیا اسپتال بنایا جائے گا، کابینہ اسپتال کی منظوری دے چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمدندیم نے ملاقات کی۔ محمدندیم قریشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔عثمان بزدار نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانیکرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسائل کے حل اور فلاح عامہ کی اسکیموں کیلئے جامع منصوبہ بنایاہے، دورے کرکےخودعوامی مسائل سےآگاہی حاصل کرتا ہوں، ملتان جنوبی پنجاب کااہم ترین شہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملتان کےشہریوں کےلئےاربوں روپے کےمنصوبے دیے ہیں، ملتان میں 200بستروں پرمشتمل نیااسپتال بنایاجائےگا، پنجاب کابینہ اسپتال کی منظوری دے چکی ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن پھلتی پھولتی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More