سعودی عرب میں لوگ اپنے گھروں میں لُوبان کی دھونی کیوں دیتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی روز یہ کام لازمی کریں گے

ہماری ویب  |  Feb 26, 2021

ہمارے یہاں مغرب کی نماز سے قبل اکثر لوگ گھروں میں دھونی دیتے ہیں یا اگربتی جلا دیتے ہیں تا کہ گھر خوشبو سے مہک جائے، مگر آپ نے سُنا ہوگا کہ سعودی لوگ اپنے گھروں میں روزانہ لوُبان کی دھونی دیتے ہیں، اگر کوئی سعودی عرب سے واپس مُلک کو لوٹ آئے تو اس سے سعودی عرب کا خاص لوُبان لازمی منگوایا جاتا ہے۔ آخر یہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے ؟

وجہ:

٭ دراصل لُوبان اسلامی تہزیب و روایات کے مطابق ایک گوند (خوشبو والا عطر) سمجھا جاتا ہے جس کی دھونی عربی لوگ خاص طور پر دیتے ہیں ۔ عربوں میں اس شخص کو امیر ترین سمجھا جاتا ہے جس کے گھر میں لُوبان ہوتا ہے۔

٭ عربی لوگ لوُبان کی دھونی گھروں میں اس لئے دیتے ہیں کیونکہ اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ ایک عربی پروفیسر کہتے ہیں کہ: '' عرب کے لوگوں کے لئے 2 چیزیں سب سے زیادہ مقدس سمجھی جاتی ہیں، ایک کھجور اور دوسرا لُوبان۔ اور یہ لوُبان ہی ہے جو ہم عربیوں کی مختلف بیماریوں کے مسائل کا آسان حل ہے۔''

٭ عرب ڈاکٹروں کے مطابق: '' لوبان میں خاص قسم کے مرکبات پائے جاتے ہیں جو ایسپرین، پینسیلین اور پین کِلر کا کام کرتے ہیں، اور سعودی عرب کی مرطوب آب و ہوا کے مطابق یہ دوائی سب سے زیادہ کارآمد ہے۔''

لُوبان کے فائدے؟

٭ لوبان قبض ختم کرتا ہے، معدہ کے درد کو دور کرتا ہے، کھانے کو ہضم کرتا ہے، معدہ کو تقویت دیتا ہے، بلغم نکالنے کے بعد اسکی پیدائش کو ختم کرتا ہے، لوبان کے غرارے کرنے سے گلے گی سوزش اور زبان کے زخموں کو مفید ہے۔

٭ گھر میں کسی بھی قسم کے جراثیموں اور مکھیوں کو ختم کرنے کے لئے سب سے زیادہ فائدے مند ہے۔

عرب کے لوگ بھی ان تمام چھوٹی بڑی بیماریوں خو ختم کرنے کے لئے لُوبان کی دھونی گھر میں دیتے ہیں۔

حضرت عبداللہ بن جعفرؓروایت کرتے ہیں کہ: '' آپﷺ نے فرمایا اپنے گھروں کو لوبان کی دھونی دیتے رہا کرو۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More