قلندرز کا سلطانز کو 157 رنز کا ہدف

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 157 رنز کا ہدف دیدیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر فخرزمان 9، کپتان سہیل اختر 7، جوڈینلی 31، بین ڈنک 1، ڈیوڈ ویزے13 رنز بناسکے۔ محمد حفیط نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 35گیندوں پر 61 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

سمت پٹیل 24 اور شاہین شاہ آفریدی 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس برتھ ویٹ 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان قادر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 3 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں تمام ٹیمیں اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں تاہم ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ لاہور قلندرز دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے اور پشاور زلمی ایک میچ جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور قلندرز کا اسکواڈ: کپتان سہیل اختر، فخر زمان، جو ڈینلی، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ وائز، احمد دانیال، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وائنز، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More