پلوشہ خان کے گھرپرنامعلوم افرادکاحملہ

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ کردیا گیا۔پلوشہ خان کے مطابق میرےکراچی  کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پرحملہ کیاگیا جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں۔انہوں ن بتایا کہ حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہرنکالو۔پی پی رہنما کے مطابق میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعےکی اطلاع دی ہے۔پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ پلوشہ خان سینیٹ انتخابات میں سندھ سے پیپلزپارٹی کی امیدوار ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More