عثمان بزدار کی تبدیلی کے باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں،فردوس عاشق

ہم نیوز  |  Mar 08, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کے باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی نہ تین میں ہے اورنہ تیرہ میں،ان کے ساتھ ن لیگ بھی نہیں، تو یہ کیسے تبدیل کر پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آزاد ارکان کی حمایت سے جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ نیشنل کاز کے ساتھ کھڑی رہتی ہے،امید ہے کہ وہ حکومتی امیدوار کا ساتھ دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More