پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے کا ایک اور زبردست فائدہ سامنے آگیا

بول نیوز  |  Sep 18, 2021

پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے کے ساتھ ساتھ اگر ورزش کو بھی اپنی معمولات زندگی کا حصہ بنالیا جائے تو اس سے انسان میں خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں، سبزیوں اور ورزش کی عادت انسان میں خوشی کا احساس بڑھاتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے طرز زندگی کے عناصر اور خوشی کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ پھلوں، سبزیوں اور ورزش اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ مرد ورزش زیادہ کرتے ہیں جبکہ خواتین پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھاتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ طویل المعیاد مقاصد کے لیے رویوں میں تبدیلی لانا صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں مددگارر ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ اچھا طرز زندگی ہمیں صحت مند رکھنے کے ساتھ خوش باش بھی بناتا ہے تو اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے اور ورزش کرنے سے خوشی کا احساس بڑھتا ہے جبکہ دیگر طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More