پاکستان میں 14ماہ کے دوران ریکارڈ غذائی اجناس کی درآمد

سماء نیوز  |  Sep 18, 2021

تحریک انصاف دورِ حکومت میں 14 ماہ کے دوران چینی اور گندم سمیت 1570 ارب روپے مالیت کی غذائی اجناس بیرون ملک سے منگوائی گئیں۔

گزشتہ 14 ماہ کے دوران گندم، چینی، دالیں، دودھ، مکھن، کریم، چائے، مصالحوں اور خشک میوہ جات کی درآمد پر 1570 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ 160 ارب روپے مالیت کی 36 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن گندم منگوائی گئی جبکہ29 ارب 64 کروڑ کی 3 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن چینی بھی درآمد ہوئی۔

اسی طرح دالوں کی درآمد پر 137 ارب 73 کروڑ،109 ارب 56 کروڑ کی چائے، 43 ارب 78 کروڑ کےمصالحے، تقریبا 34 ارب کا دودھ، مکھن، کریم اور پنیر درآمد کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے مہنگائی 14.33 فیصد جبکہ ماہانہ 18 ہزار تک کمانے والوں کیلئے یہ شرح 17 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

گزشتہ سال کی نسبت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 221 روپے اضافہ ہوا، چینی 94 سے بڑھ کر 115 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔ گھی 41 فیصد، کوکنگ آئل 38 فیصد، چکن 36.52 فیصد، سرخ مرچ 36 فیصد، انڈے 27.60 فیصد مہنگے، بجلی، پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر اشیاء اس کے علاوہ ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے ستمبر 2018 کے مقابلےمیں ستمبر2021 تک روز مرہ استعمال کی اشیاء دُگنی سے بھی زيادہ مہنگی ہوگئیں تھیں۔

عمران خان کے 3 سالہ دورِ اقتتدار میں پٹرول 96 روپے سے بڑھ کر 123 روپے لیٹر تک پہنچ گیا، گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم نے پیٹرول پر 5 روپے بڑھا دیئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More