زندگی میں خوشی کیلئے پھل، سبزیاں اور ورزش لازمی قرار

بول نیوز  |  Sep 19, 2021

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ صحت مند اور خوشحال زندگی کا راز تازہ سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ورزش میں پوشیدہ ہے۔

یہ بات طبی جریدے جرنل آف ہیپی نیس اسٹیڈیز میں شائع ہونے والی کینٹ یونیورسٹی اور ریڈنگ یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے لئے طرز زندگی کے عناصر اور خوشی کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ پھل، سبزیاں اور ورزش اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ورزش کی عادت اپنانے سے انسان میں خوشی کا احساس بڑھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس طرح کرنے سے انسان متعدد بیماریوں سے بھی بچ جاتا جن میں عارضہ قلب، شوگر، کولیسٹرول لیول، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی مہلک و جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More