ڈی سی او ریلوے انور سعادات کی ریلوے سٹیشنوں کے اسٹالز کی اچانک چیکنگ

بول نیوز  |  Sep 27, 2021

ڈی سی او ریلوے انور سعادات نے ریلوے سٹیشنوں کے اسٹالز کی چھٹی کے روز اچانک چیکنگ شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈی سی او ریلوے انور سعادات معروت لاہور ڈویژن نے ریلوے سٹیشنوں پر چھٹی کے روز اچانک سٹالز کی چیکنگ شروع کر دی۔انور سعادات معروت کا دورے کے دوران کہنا تھا کہ مقررہ کردہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر چیزیں فروخت کرنے والوں پر ہم نے جرمانے کیے ہیں۔انور سعادات معروت نے کہا کہ جن سٹالز پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں تھی ان پر بھی بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔ڈی سی او ریلوے انور سعادات معروت کا مزید کہنا تھا کہ زاید قیمت اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے اسٹالز والوں پر 6 ہزار روپے جرمانا عائد کیا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More