سونے کی قیمت میں 5روز کے دوران 7600روپے اضافہ

سماء نیوز  |  Oct 22, 2021

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 1400 روپے جبکہ فی اونس 8 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 روز کے دوران 7 ہزار 600 روپے اور فی اونس میں 34 ڈالر اضافہ ہوچکا ہے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، فی تولہ نرخ مزید 1400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام سونا 1201 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 682 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس نرخ بھی مزید 8 ڈالر اضافے سے 1793 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے اور دس گرام نرخ 1260.28 پر برقرار ہے، فی اونس چاندی 24.36 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں 1700 روپے، بدھ کو 2500 روپے اور 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، منگل کو عید میلاد النبیﷺ کے باعث مارکیٹیں بند تھیں۔

اکتوبر کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More