شعیب اختراورنعمان نیاز تنازع:پی ٹی وی نےتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

سماء نیوز  |  Oct 28, 2021

پی ٹی وی انتظامیہ نے لائیوپروگرام ‘ گیم آن ہے’ میں سابق فاسٹ بالر شعیب اختراور میزبان نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

ٹی 20 ورلڈ کپ میں منگل 26 اکتوبرکی رات پاکستان اورنیوزی لینڈ کےمیچ سے متعلق پروگرام میں سرکاری ٹی وی پرمیزبان کے نامناسب رویے کیخلاف سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف گرین شرٹس کی کارکردگی پر ڈاکٹرنعمان نیاز کی میزبانی میں پی ٹی وی کے اس پروگرام میں شعیب کے علاوہ سرویون رچرڈزاور ڈیوڈ گاورسمیت دیگر شریک تھے جب شعیب کے تجزیہ کرنے پرمیزبان نے انہیں شو سے جانے کیلئے کہا۔

سیگمنٹ کے کئی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، جس میں شعیب کے حامیوں کی بڑی تعداد نے لائیو ٹیلی ویژن پر’ لیجنڈری کرکٹر کی تضحیک’ کرنے پر نعمان نیاز کیخلاف مایوسی اور غصے کا اظہار کیا۔

شعیب اخترنے میچ پرتجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ آغاز میں حسن علی سے بولنگ نہیں کرانی چاہیے تھی کیونکہ گیند ریورس ہو رہی تھی۔ شعیب نے میزبان سے پوچھا کہ ’شاہین آفریدی کی گیند ریورس ہو رہی تھی، کیا آپ نے نہیں دیکھی؟ جواب میں میزبان نے کہامیں نے میچ دیکھا ہے،میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بیٹھے تھے۔ شعیب اخترنےجواب میں کہا، ‘ آپ کھوئے ہوئے تھے۔

ایک ویڈیو میں، شعیب حارث روف کی دریافت کا سہرا پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزلاہورقلندرز کودے رہے ہیں۔

شعیب نے کہا کہ یہ وہ لڑکا تھا جسے عاقب جاوید، لاہورقلندرز اورپلیئرزڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے لایا گیا تھا، اسی دوران نعمان نیازکی مداخلت کے باوجود شعیب نے حارث رؤف کے بارے میں بات کرنا چاہی توبظاہرناراض نظرآنے والےمیزبان نے دلیل دی کہ شاہین نے انڈر 19 کرکٹ سے شروعات کی تھی۔

نعمان نیازنے اچانک سے شعیب اخترسے کہا کہ یہ کافی نامناسب تھا، میں یہ کہنا نہیں چاہتا لیکن اگر آپ زیادہ اووراسمارٹ بن رہے ہیں تو جاسکتے ہیں’۔ اس دوران مسلسل مسکرانے والے شعیب ویڈیو میں ایک دم سے حیرت زدہ نظرآئے۔ نعمان نیاز نے اس کے بعد شعیب کو نظرانداز کرتے ہوئے اگلے مہمان سے بات شروع کردی اور شعیب کو اپنے رویے پربات کرنے کا موقع دیے بغیروقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

ایک اور وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب خود سے سوال کیے جانے پرتھوڑاسا ہنسے اورپھرناظرین سے انتہائی مذرت چاہتے ہوئے کہا، ‘ میں پی ٹی وی سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میرے ساتھ جیسا رویہ قومی ٹیلی ویژن پررکھا گیا، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے یہاں بیٹھنا چاہیے۔ بہت بہت شکریہ ‘۔

کالر مائیک ہٹا کراپنی نشست سے اٹھنے والے شعیب اختر کے شوچھوڑکرجانے کے بعد نعمان نیاز بغیرکوئی ردعمل دیے شوجاری رکھتے ہیں۔

بریک کےبعد بھی ایک کلپ میں شعیب کو اپنی بات کی وضاحت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں شعیب اختر نے ٹوئٹر پرویڈیو بیان میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، ‘ سوشل میڈیا پرمختلف ویڈیوززیرگردش ہیں اس لیے میں نے سوچا کہ مجھے اس تنازع کی وضاحت کرنی چاہیے۔نعمان نیازکا رویہ نامناسب تھا، انہوں نے مجھے بغیرکسی وجہ کے شوسے جانے کوکہا اورپھربریک پرچلے گئے’۔

اپنے قومی اسٹارہونے کا حوالہ دینے والے شعیب نے مزید کہا کہ سرکاری ٹی وی پران کی توہین کی گئی، انہوں نے نعمان کے ساتھ مل کر اسے حل کرنے کی کوشش کی کیونکہ کلپ کے وائرل ہونے سے پریشان تھے کہ پروگرام میں غیرملکی بھی بیٹھے ہیں تو ان پراور دنیا میں ہمارا کیا تاثرجائے گا۔ لاکھوں لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔

Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021شعیب نے مزید کہا کہ ،’میں نے نعمان سے کہا کہ اس کوختم کرتے ہیں کیونکہ جو تم نے میرے ساتھ کیا وہ کلپ وائرل ہوجائے گا ، اس کا تو کوئی حل نہیں لیکن اس کو ختم کرتے ہیں تا کہ باہر کوئی گندا پیغام نہ جائے اور نہ غیرملکیوں کو برالگے۔ میں نے دوران پروگرام کہا کہ میں تو ان کی ٹانگ کھینچ رہا تھا ، بعد ازاں میں نے نعمان نیازکو ٹی وی پرشائستگی سے معذرت کرنے کو کہا لیکن جب اس نے معافی نہیں مانگی تو میں نے یہی سمجھا کہ مجھے استعفیٰ دے دینا چاہیے’۔

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب کے اس ذمہ دارانہ طرزعمل کی تعریف کرتےہوئے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

آج صبح ڈاکٹرنعمان نیاز نے بھی شعیب کے استعفیٰ کے حوالے سے نیک خواہشات کااظہار کیا تاہم انہوں نے پروگرام میں ہونے والے تنازع پربات کرنے سے گریز کیا۔

I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.

— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021نعمان نیاز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،’مجھے حیرت ہے کہ کسی کو یہ یاددہانی کرانے کی ضرورت کیوں ہے کہ شعیب اختر ایک اسٹار ہیں۔ وہ بہترین سے بھی بہترین رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ملک کیلئے ان کی خدمات واعزازات ناقابل فراموش ہیں۔ کہانی کا ایک رخ ہمیشہ اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، بہرحال بطورطویل عرصے تک دوست رہنے کے میں ہمیشہ ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکروں گا ‘۔

پی ٹی وی کا نوٹس

پی ٹی وی انتظامیہ کا پی ٹی وی سپورٹس پر شعیب اختر کےساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس pic.twitter.com/FfHdvDVCTO

— PTV Sports (@PTVSp0rts) October 27, 2021معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

پی ٹی وی اسپورٹس کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرکی جانے والی ٹویٹ کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر تحقیقاتی کمیٹی جلاس میں جائزہ لے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More