شہباز گل کا این اے 133 میں (ن) لیگ پر ووٹ خریدنے کا الزام

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے الیکشن کمیشن کو اس پر ایکشن لینا ہوگا۔

اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے، الیکشن کمیشن کو اس پر ایکشن لینا ہوگا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اس پر ایکشن لینے میں تاخیر کی تو اس اہم ترین ادارے کی غیر جانبداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار کو ووٹ خریدنے پر نااہل کر کے سخت سزا دی جائے۔

اپنی ایک اور توئٹ میں شہباز گل نے ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینا یہ ہے ۔ یہ بے شرم ٹولا ہے جس نے ہر صورت دو نمبری کرنی ہے۔

یہ ہے مسلم لیگ ن کی جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینا۔ یہ بے شرم ٹولا ہے جس نے ہر صورت دو نمبری کرنی ہے pic.twitter.com/eqSsijCLlM

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 27, 2021

لاہور سے قومی امسبلی کی نشست این اے 133 پر آئندہ ماہ ضمنی انتخاب ہونا ہے، جس میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار موجود نہیں، اس لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھرپور انتکابی مہم جاری ہے، مسلم لیگ (ن) بھی پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگایا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More